پنڈی گھیب‘ پاک فوج کا حوالدار گولی لگنے سے جاںبحق ‘ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بدھ 21 دسمبر 2016 23:59

پنڈی گھیب‘ پاک فوج کا حوالدار گولی لگنے سے جاںبحق ‘ پورے فوجی اعزاز ..

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) پاک فوج کا حوالدار گولی لگنے سے جاںبحق ہو گیا ،38 سالہ حوالدار محمد اصغر سکنہ محلہ مسلم ٹائون پنڈی گھیب پاک فوج 17 آرمڈ فورسز میں بہاولپور کے مقام پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا15 دسمبر بروز جمعرات اپنے ہی سرکاری اسلحہ سے پیٹ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے پاک فوج کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا 6 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد بدھ کی صبح دم توڑ گیامحمد اصغر نے 19 سال پاک فوج کے ذریعے ملک کے لیئے خدمات سرانجام دیں اس نے لواحقین میں بیوہ اورتین بچے چھوڑے ہیں مرحوم کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ میجر اعجاز کریم کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے حوالدار محمد اصغر کو فوجی اعزاز کیساتھ پنڈی گھیب کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا ۔

متعلقہ عنوان :