پاکستان پیپلزپارٹی ناہید خان کے نام پر رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت 23جنوری تک ملتوی

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی ناہید خان کے نام پر رجسٹرڈ کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت 23جنوری تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مذکورہ درخواست میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین اور بلاول بھٹو کو فریق ہی نہیں بنایا گیالہذا درخواست قابل سماعت نہیںہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ناہید خان نے پیپلزپارٹی نام سے سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرانے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :