زائد المیعاد اور سمگل شدہ زرعی ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج
ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:23
(جاری ہے)
حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ زراعت راولپنڈی کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ضلعی پیسٹی سائیڈ انسپکٹر ناصر مظہر ملک نے زرعی ادویات کی دکان ’’ چوہدری زرعی سٹور‘‘ سبزی منڈی گوجر خان پر اچانک چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں زائد المیعاد اور سمگل شدہ زرعی ادویات برآمد کر لیں اور دکان کے مالک خالد عباسی ولد عبد المالک ارائیں کے خلاف زرعی آرڈیننس کے تحت تھانہ گوجر خان میں پرچہ درج کرا دیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات اور محکمانہ انتباہ کے باوجود ملزم کافی عرصہ سے غیر معیاری اور سمگل شدہ زہریلی زرعی ادویات کا دھندہ کر رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ناصر مظہر ملک نے کہا کہ قانون کے مطابق جعلی، غیر معیاری و سمگل شدہ اور زائد المیعاد زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.