تقریر کا مواد چرانے پر 11 سالہ بچے نے ایوان صدر کے حکام پر مقدمہ دائر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 دسمبر 2016 21:21

تقریر کا مواد چرانے پر 11 سالہ بچے نے ایوان صدر کے حکام پر مقدمہ دائر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) تقریر کا مواد چرانے پر 11 سالہ بچے نے ایوان صدر کے حکام پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک 11 سالہ محمد سبیل حیدر نے اپنے والد کے ذریعے ایوان صدر کے حکام پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے طالب نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قائداعظم کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریر کروانے کیلئے 22 دسمبر کو ایوان صدر مدعو کیا گیا تھا۔

ان کی تقریر کو ریکارڈ کرکے 25 دسمبر کو سرکاری ٹی وی پر چلایا جانا تھا۔ تاہم جب وہ ایوان صدر پہنچے تو انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کی جگہ دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے ان کی لکھی تقریر کو ریکارڈ کروا دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد طالب علم نے اپنے والد کے ذریعے عدالت میں ایوان صدر کے حکام پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔