لیبیا کے طیارے کے اغوائ کا ڈراپ سین ،ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکورٹی حکام کے حوالے کردیا،تمام مسافروںسمیت عملے کے افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا
ہائی جیکروں کی مالٹا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار،خود کو قذافی نواز سیاسی پارٹی کے لیڈر ظاہر کرتے رہے
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40
(جاری ہے)
قبل ازیں مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے لبییا سے ہائی جیک ہونے والے طیارے کی بحیرہ روم کے جزیرے مالٹا پر لینڈنگ کی تصدیق کی تھی۔
مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکت نے صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے مسافروں رہائی کی خبر دی تھی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کو پہلے مرحلے میں اتارا جارہا ہے۔جوزف مسکت نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ 'خواتین اور بچوں پر مشتمل مسافروں کے پہلے گروہ کو اب رہا کیا جارہا ہی'۔افریقیا ایئرویز کی پرواز ایئر بس اے 320 لیبیا کے مقامی روٹ پر سبھا سے دارالحکومت طرابلس جارہی تھی جب اس کا رخ موڑ کرمالٹا پر اتار دیا گیا۔طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 118 افراد موجود تھے۔قبل ازیں مالٹا کے وزیراعظم نے طیارے کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سبھا سے طرابلس جانے والی افریقیا کی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا ہے اور اس پرواز کو مالٹا میں اتار دیا گیا ہے اور سیکیورٹی سروس آپریشن میں معاونت کررہی ہے۔لیبیا کی جانب سے بھی طیارے کا رخ تبدیل کرنے کی تصدیق سامنے آگئی تھی۔دوسری جانب مالٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے ٹوئیٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر غیرقانونی مداخلت کی تصدیق کی جاتی ہے اور ایمرجنسی ٹیموں کو روانہ کیا جاچکا ہے۔طیارے کے مالٹا ایئرپورٹ کے رن وے پر اترنے کے بعد مالٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔مالٹا حکومت کا کہنا تھا کہ جہاز میں ایک ہائی جیکر بھی موجود تھا جس نے عملے کو ڈرا رکھا تھا کہ اس کے پاس دستی بم موجود ہے۔اغوا کاروں کا کہنا تھا کہ اگر اس کے نامعلوم مطالبات مان لیے گئے تو وہ مسافروں کو آزاد کردے گا۔دوسری جانب افریقیا ایئرویز کے ذرائع کے مطابق 2 ہائی جیکرز نے دستی بم سے ڈرا کر پائلٹس کو جہاز کا رخ طرابلس کے بجائے مالٹا کی جانب موڑنے پر مجبور کیا تاہم اب تک ہائی جیکرز کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔واضح رہے کہ لیبیا کے حالات 2011 میں معمر قذافی کے خلاف عوامی بغاوت اور ان کی ہلاکت کے بعد سے غیرمستحکم ہیں۔لیبیا کی فوج نے حال ہی میں ساحلی شہر سرتے کا قبضہ حاصل کیا ہے جس کو داعش نے جون 2015 سے اپنا گڑھ بنا لیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.