نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے،مصطفی کمال
جب سیلاب آتا ہے تو وہ یہاں کا دورہ کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کا نعرہ لگوارہے ہیں ، نعروں سے کام نہیں چلے گا ، اب خدمت کرنا ہوگی ورنہ عوام ووٹ نہیں دیں گے،چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کا پکاقلعہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب
جمعہ 23 دسمبر 2016 22:40
(جاری ہے)
راا س ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ یہ ملک اس وقت غیر مستحکم ہوگا جب سندھیوں، پنجابیوں کے نام پر جھگڑے کئے جائیں ، شیعہ سنی کے نام پر ایک دوسرے کو مارا جائے۔
انہوں نے کہاکہ 30 سالوں سے اسٹیبلشمنٹ ملک کے دانشوروں اور میڈیا کو یہ غلط تاثر دیا جارہا تھا کہ اُردو بولنے والوں سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کا ناطہ نہیں ٹوٹ سکتا چاہئے ایم کیوایم کتنی ہی جرائم میں ملوث ہوجائے، چاہئے وہ را کے ایجنٹ کے طورپر کام کررہے ہوں ، لیکن پاک سرزمین پارٹی کے پکاقلعہ کے جلسے نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ، جو لوگ اداروں کو ڈراتے تھے اب وہ بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اُردو بولنے والوں کو ڈھال بناکر پیش کیا جاتا تھا اور انہیں گری ہوئی قوم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن آج اتنی بڑی تعداد میں حیدرآباد کے عوام نے جمع ہوکر یہ ثابت کردیا کہ وہ شعور اور علم کے ساتھ ہیں ۔ وطن پرستوں اور تہذیب کے ساتھ ہیں، پاکستان کے پرچم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جس پارٹی کا 14سال سے گورنر ہے ، وفاقی اور صوبائی وزراء ہوں، جو 9مرتبہ اسمبلیوں میں پہنچی ہو وہ پنجاب کے ایک بزنس مین کو لاکر اس کے ذریعے حیدرآباد میںایک یونیورسٹی بنارہی تھی اور اس پر بھی جشن منایا جارہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے ، نیب اور اینٹی کرپشن نے اب تک کتنی کرپشن روکی ، کوئی شریف بزنس مین کیخلاف نیب کارروائی کرتی ہے اسے حراساں کیا جاتا ہے اس کے بزنس کا بیڑا غرق کردیا جاتا ہے ۔ جمہوریت کے دعویدار یہ بتائیں کہ وہ مردم شماری کرانے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ 18 سال سے مردم شماری کیوں نہیں کرائی۔ بغیر مردم شماری کے کیوں بجٹ بنائے جارہے ہیں اور کیسے پیسے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کیا یہ ریاست اتنی کمزور ہے کہ ایک مردم شماری کرانے کی بھی اس میں سکت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایک ایک بچہ قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس ملک پر 22ہزار بلین کا قرض ہے ، ان تین سالوں میں 8ہزار ارب بیرونی اور ملکی قرضے لئے گئے ، کہاں ہے حکومت کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔ ہماری عدلیہ کا یہ حال ہے کہ بندے کو پھانسی دینے کے دو سال بعد عدالت اسے بے گناہ قرار دیتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.