امریکہ نے پاکستان کیلئے جدید جنگی سسٹم کی تیاری کیلئے کمپنی کو 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دیدیا
ٹی ایس ایس سسٹم ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے جدید سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے دن یا رات سمیت خراب موسم میں بھی کسی بھی ہدف نشانہ بنانا ممکن ہوجاتا ہے، اورلینڈو کی کمپنی غیر ملکی فوج کو فروخت کے ٹھیکے کے تحت ٹی ایس ایس سسٹم کو جنوری 2022 تک امریکا اور پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کرے گی،پینٹاگون
ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:39
(جاری ہے)
پینٹاگون کے مطابق ٹی ایس ایس سٹم جدید لیزر، شعاں اوردوسری ٹیکنالوجی کے باعث دور تک نشانہ بنانے کو آسان بناتا ہے ، جبکہ یہ سسٹم نشانہ بنائے جانے والے مقام کی شناخت کرنے سمیت ہتھیاروں کے ہدف کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق اورلینڈو کی کمپنی غیر ملکی فوج کو فروخت کے ٹھیکے کے تحت ٹی ایس ایس سسٹم کو جنوری 2022 تک امریکا اور پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کرے گی۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت اس منصوبے کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ہے مگر اس کی مجموعی لاگت 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالرسے زائد ہونے کا امکان ہے،جب کہ حکومت پاکستان اس منصوبے کے لیے مجموعی لاگت کا 12 فیصد حصہ ادا کرے گی۔لوک ہیڈ مارٹن کو جنوری میں یہی سسٹم پاکستان کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی ایک کرور 40 لاکھ ڈالر کا ابتدائی ٹھیکہ ملا تھا۔کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکے میں ٹی ایس ایس سسٹم کو کوبرا ہیلی کاپٹر میں مکمل طور پر ضم کرنے کے لیے اس کی انسٹالیشن اور سافٹ ویئرز سمیت دیگر کاموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹی ایس ایس سسٹم کے نصب کیے جانے سے جہاں ہیلی کاپٹر کو اپنے ہدف سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے ہیلی کاپٹر کو حالات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی، اس سسسٹم سے ہیلی کاپٹر کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ فلوریڈا میں دسمبر 2017 تک مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تعلقات تھے، مگر 2011 میں پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی اور اس کو امریکا کی جانب سے ہلاک کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی ہوئی۔رواں برس کے آغاز میں امریکی قانون سازوں نے اسلام آباد کی جانب سے طالبان کی حمایت جاری رکھے جانے کے الزامات کے پیش نظر پاکستان کو 8 ایف-سولہ جہازوں کی فراہمی کے معاہدے کو بھی روک دیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایف 16 جہازوں کی فروخت کی منظوری رواں برس فروری میں دی تھی، مگر مئی میں محکمہ خارجہ نے امریکی سینیٹ کی جانب سے عائد کرہ پابندیوں کے باعث پاکستان کو جہازوں کی فراہمی اور کولیشن سپورٹ فراہم نہ کرنے کی اطلاع دی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.