بھارتی اداکارہ کے ساتھ چلتی گاڑی میں زیادتی کی کوشش
آنکھ کھل جانے پر گاڑی کا روٹ بدل چکا تھا جس پر میں نے چلانا شروع کیا،رشمی گوتم
اتوار 25 دسمبر 2016 11:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) بھارت کی مقامی فلم نگری ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے ساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی کی کوشش کا انکشاف کیا ہے۔بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات عام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کی ہدایات جاری کررکھی ہیں جب کہ بھارتی معاشرے میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات اس قدر عام ہوچکے ہیں کہ فلم نگری کی کئی اداکارائیں بھی متاثرین میں شامل ہیں تاہم اب ایک اور مشہور اداکارہ نے جنسی زیادتی کی کوشش کا اعتراف کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کرائے کی کار کے ذریعے کرنول شہر جارہی تھیں کہ دوران سفر نیند آگئی تاہم آنکھ کھل جانے پر گاڑی کا روٹ بدل چکا تھا جس پر میں نے چلانا شروع کیا تو ڈرائیور شارٹ کٹ راستے کا بہانہ بنا کر بحث کرنے لگا۔(جاری ہے)
رشمی گوتم نے کہا کہ بحث کے دوران ڈرائیور نے دست درازی کی کوشش کی جس پر میں نے گاڑی سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم خوف کے باعث پولیس کارروائی سے گریز کیا اور کافی عرصے تک اس واقعے کا کسی سے ذکر بھی نہیں کرپائی۔
واضح رہے کہ اداکارہ رشمی گوتم تامل فلموں کے علاوہ بالی ووڈ فلموں ’’ویلڈن ابا‘‘اور’’لاگ ان‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ آج کل میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.