چین کا اولین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ’لائننگ‘ مغربی بحرالکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے روانہ ہو گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 18:00

چین کا  اولین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ’لائننگ‘ مغربی بحرالکاہل ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) چین کا اولین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ’لائننگ‘ مغربی بحرالکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے روانہ ہو گیا ،لائننگ کے فلیٹ میں8 جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔چینی وزارت دفاع کے مطابق ملک کا اولین طیارہ بردار جنگی بحری جہاز ’لائننگ‘ مغربی بحرالکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لائننگ کے فلیٹ میں8 جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔ اِس بحری جہاز پر لڑاکا طیاروں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز بھی موجود ہیں۔ بحرالکاہل کی جانب روانہ ہونے سے قبل چینی جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں بھی فوجی مشقوں میں شرکت کی۔ ’لائننگ‘ کو سن 2012 میں سمندر میں اتارا گیا تھا۔ یہ بحری جہاز پہلے بھی دور دراز کے سمندری علاقوں میں فوجی مشقیں کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :