صدر ممنون حسین کا ایوان صدر کے افسران کی طرف سے 11سالہ بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم
ابتدائی تحقیقات مکمل ، ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار ، ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا امکان
اتوار 25 دسمبر 2016 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر کے افسران کی طرف سے 11سالہ بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئیں ، ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار ، ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقریر چوری کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ جانے والے 11سالہ بچے کو انصاف مل گیا ۔
ایوان صدر حکام نے ننھے سبیل حیدر کی تقریر کا سکرپٹ چوری کر نے اور کسی اور بچے سے ریکارڈکروانے پر معذرت کر لی ، ساتھ ہی ساتھ ریکارڈڈ تقریر نشر نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی جبکہ عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔(جاری ہے)
چھٹی جماعت کے طالب علم سبیل حیدر کی تقریر کچھ یوں تھی کہ ’’ ہر کسی کو یہ گلہ ،وطن سے یہ نہیں ملا، وطن سے وہ نہیں ملا، کوئی تو ہو جو یہ کہے کہ تو نے وطن کو کیا دیا، میں نے وطن کو کیا دیا ،جناب صدر مملکت اورمعزز حاضرین، نا چیز مختصر قامت ضرور ہے لیکن کم فہم ہرگز نہیں ‘‘۔
انصاف ملنے پر ننھے سبیل حیدر نے کہا کہ حق کے لئے آواز بلند کی ،خاموش رہتا تو کئی بچوں کا نقصان ہوتا، میں مایوس ہوا چاہتا ہوں باقی نہ ہوں ، یہ جنگ میں نے اپنی ذات کے لئے بلکہ پاکستان کے بچوں کے لئے شروع کی تھی ۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین نے بچے کی تقریر چوری کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ۔ واقعہ میں ایوان صدر کے میڈیا سیل چلانے والے افسران پر شک وشبے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کا بھی امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.