جامعہ کراچی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 5 جنوری تک توسیع

پیر 26 دسمبر 2016 13:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2016 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی خان نے بتایا کہ جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 5 جنوری 2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان کے کائونٹرواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں کہا کہ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں دی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2015 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2015 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :