فیتھ فرینڈ ورلڈ ریلیف کے زیراہتمام -" پیس بلڈنگ ڈائیلاگ " کے نام سے سیمینار کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 15:02

مردان۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) فیتھ فرینڈ ورلڈ ریلیف کے زیراہتمام " پیس بلڈنگ ڈائیلاگ " کے نام سے پالیسی سازوں اور مقامی سیاسی رہنماوں کے ساتھ سیمینارمنعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اقلیتی امور روی کمار مہمان جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی تھے۔

(جاری ہے)

فیتھ فرینڈ کے نمائندوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کی ترقی کیلئے تمام مذاہب کو مل جل کر کام کرنا ہے‘ سیمینار سے مشیر وزیر اعلیٰ برائے اقلیتی امور روی کماراور چیئرمین ڈیڈک مردان افتخار علی مشوانی نے خطاب کرتے ہوئے امن ، بین المذاہب آہنگی کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ انشاء اللہ اقلیتی کوٹہ کو 3فیصد سے بڑھا کر 5فیصد ملازمتی کوٹہ کرنے کیلئے کوشش کی جائیں گے۔