سعودی عرب:جدہ میں شراب و شباب کی محفل،متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 19:28

سعودی عرب:جدہ میں شراب و شباب کی محفل،متعددنوجوانوں کوگرفتارکرلیاگیا

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں شراب و شباب کی محفل میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں سعودی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو شراب و شباب کی ایک محفل میں رقص اور ہلا گلا کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سعودی پولیس کی جانب سے شرکاء کو ڈھونڈنے کا عمل جاری تھا۔

(جاری ہے)

ایک ماہ تک مسلسل کوششوں کے بعد سعودی پولیس پارٹی کے انعقاد کی جگہ کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو گئی۔ پارٹی کا انعقاد سعودی شہر جدہ کے ایک مشہور ہوٹل میں ہوا تھا جہاں گیر ملکی بڑی تعداد میں ٹھہرتے ہیں۔ سعودی پولیس نے پارٹی کا انعقاد کرنے والے شخص کے سمیت دیگر کئی سعودی نوجوانوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص نے پارٹی کے انعقاد کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین اور مردوں کے مشترکہ اجتماع پر سختی سے پابندی عائد ہے۔ ایسے عمل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔ اس پارٹی کی ویڈیو آپ بھی دیکھئے

متعلقہ عنوان :