ڈی پی او مردان میاں سعید کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی پی او مردان میاں سعید کی والدہ کی نماز جنازہ لیڈیز کلب پشاور میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ گورنر خیبر پختونخوا کے صاحبزادے ڈاکٹر عمر جھگڑا کی خوشدامن بھی تھیں۔ دریں اثناء گورنر نے غمزہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔