رانا ثناء الله کی نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر اور
چیئرمین میونسپل کمیٹی تاندلیانوالہ چوہدری محمد سعید سے ملاقات عوامی خدمت کے لئے بھر پور جدوجہد کریں تاکہ مسلم لیگ ( ن) کا گراف مزید بلند ہو،صوبائی وزیر قانون کی ہدایت
پیر 26 دسمبر 2016 21:10
(جاری ہے)
نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی محنت اور بہترین حکمت عملی سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) مزید مضبوط اور مقبول ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ کا ٹکٹ میرٹ پر جاری ہوا ہے اور وہ پارٹی اور عوامی توقعات پر پورا اتریں گے اور ضلع کی خدمت کے مشن کو پورا کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیںصوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں نے عبداللہ کالونی سمندری روڈ پر گاڈبلیس اکیڈمی میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ترقی ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ علم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، موجودہ حکومت علمی شعبے کی ترقی واستحکام اورذہین طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اس سلسلے میں مستحق طالب علموں کو اعلیٰ تعلیمی وسائل کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی طرف سے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا حجم 17، ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو کہ ایک مثالی وتاریخی کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 70کے تمام سکولوں کی حالت سنوارنے پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں جبکہ اس علاقہ میں دوگرلز کالجز کاقیام بہت بڑی عوامی سہولت ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی نسل کو زیادہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی ان کا اولین مشن ہے اور اب حلقہ میں کوئی سکول کلاس رومزودیگر بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں۔انہوں نے کہا کہ علم کے فروغ کے لئے نجی شعبے کے کردار کونظر انداز نہیں کیاجاسکتا جن کی بھرپور سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے اکیڈمی انتظامیہ سے کہا کہ وہ مستحق اورغریب بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لئے بھی خصوصی کوٹہ مقررکریں اوراعلیٰ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس موقع پر اکیڈمی کی انتظامیہ نے تقریب میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں کاشکریہ ادا کیااور کہا کہ وہ تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے میں حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.