الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام ریٹرننگ افسران کو بلدیاتی انتخابات میں منتخب میئرز ‘ ڈپٹی میئرز ‘ چیئرمین ‘ وائس چیئرمینوں سے حلف لینے کے اختیارات دیدئیے ‘ تقاریب 31 دسمبر کو منعقد ہوں گی

بدھ 28 دسمبر 2016 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تمام آر اوز کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے میئرز ‘ ڈپٹی میئرز ‘ چیئرمین ‘ وائس چیئرمینز سے حلف لینے کے اختیارات دیدئیے ‘ حلف برداری کی تقاریب 31 دسمبر کو منعقد ہوں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام آر اوز کو 31 دسمبر کے دن مقررہ وقت پر حلف برداری کے لئے دستیاب رہنے کی ہدایت کی جائیں۔ تاہم اگر کسی جگہ آر او کی وجہ سے دستیاب نہ ہوں تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو حلف لینے کا اختیار ہو گا۔ …(رانا)