سوات سپر فٹ بال لیگ میں نیک پی خیل الیون اوردلاور بانڈی کلب کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا

(آج)جمعہ کو شہباز سٹارز اور سید زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سوات سپر فٹ بال لیگ میں نیک پی خیل الیون اور دلاور بانڈی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ1-1 گول سے برابر رہا،کبل گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں ایک، دوسرے کے خلاف گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں نیک پی خیل الیون کے سہیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے پانچ منٹ بعد دلاور بانڈی کلب کے اسلام نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا،میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل کیا، ریفریز کے فرائض شیر علی، منیر اسد اور طاہرنے انجام دیئے،اس موقع پر رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی، لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جن کو دو گروپوں میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میںمیں عوامی سٹار، عبداللہ لائینز،کبل یونائیٹڈ، سمبٹ یونائیٹڈ اور اقبال سٹارز جبکہ گروپ بی میں سیدو زلمی، سوات سونامی، سوات ریڈ، دلاور بانڈی، شہباز سٹارز شامل ہیں، (آج)جمعہ کو شہباز سٹارز اور سید زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا-

متعلقہ عنوان :