فوجی عدالتوں کا قیام سول عدالتوں کی توہین اور اس پر عدم اعتماد کے مترادف ہے،مولانا فضل الرحمن
آصف زرداری کی وطن واپسی مثبت اقدام ہے ، ہماری جماعت کے کسی بھی رکن کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں،وزیر اعظم نے کوئی ٹاسک نہیں دیا ،آصف زرداری سے معمول کی ملاقات ہے ،سربراہ جے یو آئی کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 29 دسمبر 2016 16:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا معاملے پر سابق چیف سیکرٹری نے استعفیٰ کیوں دیا۔ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے افسران استعفیٰ دیتے ہیں۔
ہم فاٹا سے متعلق مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف فاٹا سے متعلق ہمارے تحفظات کا نوٹس لیں۔ فاٹا اصلاحی کمیٹی کا کام پیچیدہ نہ بنایا جائے اور فاٹا کے مستقبل کا اختیار وہاں کے عوام کو دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔ سی پیک کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے سی پیک سے متعلق سنجیدہ تحفظات پر ہم نے بھی آواز اٹھائی ہے۔ سی پیک کو متنازع نہ بنایا جائے ۔ ہم سی پیک پر غیر سنجیدہ شور و غوغہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں توسیع کی باتیں ہو رہی ہیں اور دو سال کے لئے نافذ قانون کو مستقل کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ یہ امتیازی قانون ہے اس قانون کے ذریعے مخصوص فرقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہخے۔ف وجی عدالتوں کے قیام سول عدالتی نظام پر عدم اعتماد اور اسکی توہین کے مترادف ہے۔اس قانون میں توسیع حکومت کی ناکامی تصور کی جائے گی۔فوجی عدالتوں کے قیام کے بجائے سول عدالتوں کے ججوں اور لاحق خطرات کے لیے اقدامات کئے جانے چاہئیں، ہمیں فاضل ججوں کو پاک فوج کی سکیورٹی دینی چاہیے۔ ایسی عدالتیں قائم کرنا جہاں ملزم خوف زدہ ہوکر پیش ہو یہ بھی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعی50لاکھ افراد تک اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ دیانتدار قیادت کے لئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں اور ہماری جماعت کے کسی بھی رکن کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ سے مایوس لوگوں کی سیاست کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی، تحریک انصاف کے پی کے میں ناکام ہو چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.