اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرسمیت تین ملازمین کیخلاف ریفرنس دائر

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:04

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی اور سازوسامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پرکرپشن کرنے کے الزام میں سابق وائس چانسلر اجمل خان،چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرنعیم خالد اورڈپٹی خزانچی اعظم خان کیخلاف ریفرنس دائر کردیاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پریہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے نااہل امیدواروں کی غیرقانونی طورپر بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو32کروڑروپے کانقصان پہنچا،مزیدبرآں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے معاملات کے حوالے سے دیگرملوث ملزمان کیخلاف عنقریب عدالت میں ایک اور ریفرنس بھی دائر کیاجائیگا۔