گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں دوروزہ ورکشاپ شروع

جمعرات 29 دسمبر 2016 22:43

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)شعبہ تاریخ و علوم پاکستان گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیرِ اہتمام 2روزہ ورکشاپ بعنوان’’سوشل سائنسسزمیںتحقیق کے طریقے‘‘صوفی برکت ہال میں منعقد ہوئی۔جس کے پہلے روز تین سیشن منعقد ہوئے پہلے سیشن میں سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہارون نے ریسرچ میں لائبریری کے استعمال پر تفصیلی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیشن میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر فراز انجم نے شرکاء کو ریسرچ کے قوائد و ضوابط سے آگاہی فراہم کی۔ آخری سیشن میں NIHCRسے آئے ہوئے اختر بودلہ نے ریسرچ پیپر لکھنے کے طریقہ کار بتائے۔ سیمینار کے آخر میں چیئرمین شعبہ ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دوسرے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی(تمغہء امتیاز) سیمینار کی صدارت کریں گے اور شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کریں گے۔