صوبے بھر میں تحصیل اور یونین کونسلز کی سطح پر 66نئے کھیل کے میدان بنائے جا رہے ہیں ‘ صوبائی وزیر کھیل
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے پورے پنجاب سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ‘ جہانگیر خانزادہ
ہفتہ 31 دسمبر 2016 23:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے ساتھ ساتھ کھیلاڑیوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
مستقبل قریب میں عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کو بھی خصوصی مراعات سے نوازا جائے گا۔کھیلاڑیوں کی تربیت اور فٹنس کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے مدد لی جا رہی ہے۔باسکٹ بال یمپین شپ کے انعقاد کا مقصد سانحہ اٹک کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 26دسمبر کو ہوا جس میںخیبر پختوخواہ ، سندھ ، پنجاب ، فاٹا ، اسلام آباد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور شجاع خانزادہ باسکٹ بال کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔حتمی مقابلہ پنجاب گرینز اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جسے ایچ ای سی کی ٹیم نے واضح برتری سے جیت لیا۔ صوبائی وزیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغے پہنائے اور ان کے کوچز اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں اورجیتنے والی ٹیم کو چمپئن ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی عبدالجواد ، کرنل شجاع خانزادہ شہید باسکٹ بال کلب کے آرگنائزرز، لاہور کالج یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کرنل نسیم بٹ ، کرنل آصف ڈار کرنل مکرم،سلیم بنگش، ضابطہ خان اور محمد رزاق وٹو موجود تھے۔ جہانگیر خانزادہ نے چمپئن شپ کے انعقاد پر لاہور کالج یونیورسٹی اور کرنل شجاع خانزادہ کلب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والد سمیت شادی خان کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے خواتین کی کھیلوں کے میدان میں بڑھتی ہوئی تعداد پر خوشی کا اظہار کیا اور شپ میں حصہ لینے والی طالبات کے والدین کے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ معاشرے سے عدم برداشت اور جارہانہ رویوں کے خاتمے کا سبب بنے گا۔اس سے قبل وزیر ِ کھیل نے قذافی سٹیڈیم ہاکی کلب میں وزیر اعلیٰ پنجاب انٹرنیشنل جو جسٹواور بیلٹ ریسلنگ چمپئن شپ 2016کا بھی افتتا ح کیا۔جہانگیرخانزادہ نے چمپئن شپ میں حصہ لینے والے چاروں صوبوں کے کھلاڑیوںڈی ایچ اے ،ہائر ایجوکیشن، پاک آرمی، نیوی، ائیر فورس ،پولیس، واپڈا، فاٹا اور علاقائی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ہمارا قیمتی اثاثہ اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ان کا تخفظ اور ان کی سرپرستی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان کا بہترین دوست ہے پاکستان میں چائنیز بیس گیمز کے فروغ سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات میں بھی خوشگوار تبدیلی آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.