یورپی ملک ہالینڈ میں پناہ گزینوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات میں اضافہ
ملک کی ایک مسجد میں امام کی جانب سے مسلمان بچوں کو نماز سکھانے پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ،ملک بھر کے میڈ یا میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد معاملہ پارلیمنٹ میں جا پہنچا
اتوار 1 جنوری 2017 15:20
(جاری ہے)
بعض والدین نے اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ہالینڈ کی مقامی انتظامیہ تک مسجد میں نماز سکھانے کے واقعے کی اطلاع پہنچی جس کے بعد مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی اسے خوب اچھالا اور اب معاملہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ہالیند میں مسلمان اقلیت کی تعداد پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے اور ملک میں کئی جگہ پر مساجد بھی قائم ہیں۔
ان میں مسجد گلزار مدینہ مسلمانوں کا اہم مرکز سمجھی جاتی ہے۔ کئی سخت گیر مسلمان مبلغین اس مسجد کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستانی مبلغ مرحوم شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے علامہ انس نورانی صدیقی بھی مسجد گلزار مدینہ کا دورہ کرچکے ہیں۔مولانا طاہر وحید حسین نورانی اس مسجد کے امام ہیں۔ ویڈیو میں انہی کو بچوں کو نماز کا طریقہ سکھاتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچوں اور بچیوں کی الگ الگ صفیں بنائی گئی ہیں۔ ان کے پیچھے ان کی خاتون معلمہ بھی دیکھی جاسکتی ہیں جو بچوں کو بتاتی ہیں کہ انہیں با جماعت نماز کیسے ادا کرنی ہے۔ رکوع اور سجدہ کیسے کرنا ہے۔ سجدے کی حالت میں پیشانی کو زمین پر ٹکانا اور ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر بچھانا ہے۔مولانا طاہر کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان بچے نے ان سے اسلامی طریقے کے مطابق نماز سکھانے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے مسلمان بچوں کو نماز سکھانے کا پروگرام بنایا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.