وفاقی دارالحکومت کی اردو یونیورسٹی میں دو طلبا گروہوں میں تصادم، ہوائی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 2 جنوری 2017 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت کی اردو یونیورسٹی میں دو طلبا گروہوں میں تصادم، ہوائی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد کی اردو یونیورسٹی میں سرائیکی سٹوڈنٹس اور ایم ایس ایف کے طلبا کے مابین تصادم ہو گیا، دونوں طرف سے فائرنگ بھی کی گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فائرنگ کرنے والے طلبہ فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ واضح رہے کہ 2روز قبل بھی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی۔(ار)

متعلقہ عنوان :