
جینز کی جیبوں پر بنے یہ چھوٹے بٹن کس مقصد کے لیے ہوتے ہیں
میاں محمد ندیم
منگل 3 جنوری 2017
11:05

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جینز کی پتلون کی جیبوں پر بنے یہ چھوٹے بٹن کس مقصد کے لیے ہوتے ہیں؟rivets نامی ان بٹنوں کو آپ نے دیکھا تو ہوگا مگر کبھی سوچا کہ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے؟درحقیقت یہ بٹن ایسی جگہ پر لگے ہوتے ہیں جہاں پتلون کو اتارنے چڑھانے کے دوران کافی کھچاﺅ کا سامنا ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ کپڑے کو پھٹنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں۔
لیکن اس کی تاریخ بہت دلچسپ ہے بلکہ درحقیقت اسی کی وجہ سے جینز کی پتلون وجود میں آئی۔(جاری ہے)
1870 کی دہائی میں مزدور طبقہ ہی ایسی پتلونیں استعمال کرتا تھا جو بہت جلد پھٹ جاتی تھیں۔اسی کو دیکھے ہوئے ایک مزدور کی بیوی نے ایک درزی کے پاس جاکر درخواست کی کہ وہ سخت کپڑے کی ایسی پتلون تیار کردے جو آسانی سے پھٹ نہ سکے۔جیکب ڈیوس نامی اس درزی نے پتلون کے ان حصوں پر یہ دھاتی بٹن لگائے جہاں سب سے زیادہ دباﺅ پڑتا تھا جیسے جیبوں کے کونے وغیرہ، تاکہ کپڑا کھنچ کر پھٹے نہیں۔یہ پتلونیں مارکیٹ میں آتے ہی ہٹ ہوگئیں اور جیکب ڈیوس کو ایک کاروباری شراکت دار لیوی اسٹروس مل گیا اور ان دونوں نے 1873 میں اس ڈیزائن کو رجسٹرڈ کرالیا اور 1960 کی دہائی میں ان ٹراوزر کو جینز کہا جانے لگا۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتکاری کی اہمیت پر اصرار
-
جنگوں میں جنسی تشدد بنیادی حقوق کی شرمناک خلاف ورزی، وولکر ترک
-
میانمار: زلزلے کے تین ماہ بعد بھی 60 لاکھ افراد امداد کے منتظر
-
اقوام متحدہ کا منشور 80 سال بعد بھی ایک جاوداں معجزہ ہے، گوتیرش
-
جب آپ بے گناہ لوگوں کو ماریں گے تو اس سے دہشت گردی بڑھے گی
-
ایران بڑی مضبوط قوم ہے ان سے سیکھنا چاہیے
-
وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے
-
مینوسفیئر کے ذریعے خواتین کے خلاف بڑھتی نفرت پر یو این ویمن کو تشویش
-
ایران اب کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر نہیں کرے گا
-
کچھ لوگ ایجنڈے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو کمزور کررہے ہیں
-
غزہ: تین ہفتوں میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے 410 فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.