بی سی سی آئی کے عہدیدران کو فارغ کئے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ میں عدم استحکام جلد ختم ہوگا، امید ہے کہ نئی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے معاہدے کی پاسداری کرے گی،پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 3 جنوری 2017 23:04
(جاری ہے)
نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ کا فائدہ ہے جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا ہے ۔یو اے ای کی گرائونڈ پاکستان کی ہوم گرائونڈ جیسی ہی ہے اور وہاں پر ہماری ٹیم نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے آسٹریلیا کی سر زمین پر گزشتہ 14سالوں سے ایک سیریز بھی نہیں جیتی ،کرکٹ بائی چانس گیم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں سپورٹنگ وکٹیں بنائیں لیکن غیر ملکی کیوریٹر زیادہ دیر کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتے ،ہماری کوشش ہے کہ آسٹریلیا ،سائوتھ افریقہ ،انگلینڈ یانیوزی لینڈ سے غیر ملکی کیوریٹرز کو بلا کر تین تعلیم یافتہ مقامی کرکٹرز کو ٹریننگ دلوائیں اور پھر ان کو کیوریٹر کی ذمہ داریاں سونپیں ،تعلیم یافتہ کیوریٹر وکٹوں اور زمین کی سائنس کو سمجھ سکیں گے،پاکستان میں زیادہ تر ہیڈ مالی کیوریٹرکے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل سو فیصد لاہور میں ہی ہوگا اور اسکے لئے حکومت پنجاب اور وزارت داخلہ کی ہمیں سپورٹ حاصل ہے،لاہور محفوظ ترین شہر ہے اور انشاء اللہ یہاں پر پی ایس ایل کا فائنل ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کی بڈنگ اگلے سال ہوگی جس کیلئے ہمیں کئی درخواستیں مل رہی ہیں حتی کہ یو اے ای والے بھی اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے تین آفیشلز پاکستان میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے آرہے ہیں جبکہ جائلز کلارک بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔نجم سیٹھی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ سلیکشن میں کوئی دخل نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کلب کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ حاصل کرنے کیلئے سات کروڑ روپے کی منظوری دی ہے اور امید ہے کہ 40سے 45ہزار نوجوان کرکٹرز کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں مشغول کیا جائے گا اور تین سال بعد پاکستان میں بہت ٹیلنٹ نظر آئے گا ۔مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.