محکمہ ایجوکیشن بہاولنگر کی گورنمنٹ پرائمری سکول ممونکا اتاڑ سے متعلق وضاحت

بدھ 4 جنوری 2017 19:00

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء)محکمہ ایجوکیشن بہاولنگر نے دریائے ستلج کے کنارے تحصیل وضلع بہاول نگر کے گورنمنٹ پرائمری سکول ممونکا اتاڑ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کا رقبہ چار کینال پر مشتمل ہے اور سکول کی بلڈنگ میں ایک کمرہ اور برآمدہ مخدوش ہونے کی وجہ سے خطرناک ہے جس کی وجہ سے اس کو تین سال قبل بند کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سکول کو دوبارہ ایک مسجد میں کھول دیا گیا ہے اور اس کی تین کلاسوں میں دو خواتین اساتذہ60بچوں کو تعلیم دی رہی ہیں۔ مذکورہ سکول کے فنڈز کی ریلیز کے بعد بلاتاخیر سکول کی بلڈنگ کو دوبارہ تعمیر کرکے کلاسوں کو اسی نئی بلڈنگ میں شروع کیا جائے گا ۔ترجمان نے کہا کہ یہ عارضی بندوبست اسی لیے کیا گیا ہے کہ سٹوڈنٹس کی تعلیم متاثر نہ ہو اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور فنڈز کے فوری اجراء کے لیے بھی تمام تر کاوشیں کی جارہی ہیں۔