صوبہ بھر کے سکولوں میں 36 ہزارنئے کلاس رومز کا اضافہ کیا جا رہا ہے،رانا مشہود
بدھ 4 جنوری 2017 20:16
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کے لئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 10ہزار Early Childhood Education Rooms بنائے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے وژن کے مطابق نالج پارک پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ ٹیچرز ٹریننگ اور نصاب میں بہتری سمیت مختلف شعبوں میں جدید رجحانات پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔اسی طرح جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کی 4لاکھ طالبات کے لئے چھٹی سے دسویں جماعت تک ماہانہ وظیفہ دو سوسے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیاگیاہی-پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے لئی12ارب مختص کئے گئے ہیں- مالی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 25لاکھ ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ہونہار طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار تعلیم کیلئے 2007-2008کی نسبت 2016کے تعلیمی بجٹ میں 400فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے حجم میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ طلبہ میں لیپ ٹاپس اور سولر لیمپس کی تقسیم،گارڈ آف آنر اور ہونہار طلبہ کو غیر ملکی مطالعاتی دوروں پر بھجوانے کے علاوہ ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مشتاق سیال ڈپٹی سیکرٹری ایلمینٹری سکولز ،سفینہ صدیق ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ اینڈ پلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.