مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے،کشمیر میں جاری غیر قانونی آباد کاری بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے، ہم مقبوضہ کشمیر سے کانفرنس میں شرکت کے لئے آنیوالے شرکا کو روکے جانے کی مذمت کرتے ہیں ،بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کا ڈوزئیر بھی جلد جمع کروا دیا جائے گا، نوجوان پارلیمنٹرینز کی کشمیر سیمینار میں دلچسبی قابل تعریف ہے
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی بین الاقوامی سیمینار اور میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 جنوری 2017 18:38
(جاری ہے)
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل طور پر مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھارہا ہے، اقوام متحدہ کے نئے جنرل سیکرٹری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے ان کے سامنے بھی کشمیر کا معاملہ اٴْٹھائیں گے اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کا ڈوزئیر بھی جلد جمع کروا دیا جائے گا۔
ہم مستقل طور پر کشمیری کے اس معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پارلیمنٹرینز کی کشمیر سیمینار میں دلچسبی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پانچ ماہ تک مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ رہا۔گزشتہ چھ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی عروج پر ہے۔بھارت کے بلیک آوٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صحیح صورتحال دنیا تک نہیں پہنچ رہی تھی۔ترجمان نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بچوں کو مارا جا رہا ہے اور انہیں بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانا ہے۔مقبوضہ کشمیر سے کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے کشمیری راہنماوں کو روکا گیا۔ان کی اشیا بھی ان سے چھین لی گئیں۔ہم مقبوضہ کشمیر سے کانفرنس میں شرکت کے لئے آنیوالے شرکا کو روکے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10ہزار سے زائد کشمیری نوجوان بھارتی حراست میں ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد کشمیری پیلٹ گنز کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اتنے مظالم ہیں کہ ہر ماہ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.