محمد علی جناح یونیورسٹی کے پروفیسر کی کنیڈا کے عالمی تحقیقی جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈ میں شمولیت

جمعہ 6 جنوری 2017 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے اکنامکس اینڈ سوشل سائینسز کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کو ایشین سوشل سائینس کنیڈین سینٹر برائے سائینس اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے شائیع کئے جانے والے بین الاقوامی جرنل اکنامکس اینڈ فنانس کے ایڈیٹوریل بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

کنیڈین سینٹر کی ایڈیٹوریل اسسٹنٹ جینی زہیگ کی جانب اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کا نام جرنل کی ایڈیٹوریل لسٹ اور اس کی ویب سائیٹ پر شائیع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں ہر تحقیقی کام کا دوباربہت باریک بینی کے ساتھ جائیزہ لیا جاتا ہے اور ڈاکٹر شفیق کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان کو دیئے جانے والے کسی بھی اسائیمنٹ کا دو ہفتہ میں جائیزہ لے کر اپنی رپورٹ روانہ کردیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جنہوں نے جامعہ کراچی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا ہے گزشتہ ۵۳ برس سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں اور جامعہ کراچی کے اکنامکس کے شعبہ کے چیر مین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ تین برس سے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی بزنس ایڈمنسٹریشن کی فیکلٹی میں شامل ہیں۔محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے ڈائیریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر منیر حسین نے اسے ماجو فیملی کے لئے ایک بڑی خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شفیق کی اس کامیابی سے یونیورسٹی کے اسا تذہ کو تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے ضمن میں نئی راہیں کھلنے اور مزید بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :