میں نے دبنگ خان سلمان خان کو تھپڑ مارا ، سلمان خان نے مجھے دھمکایا: اوم سوامی کا دعوی
سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 12:14
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء) : بگ باس کے سابق اُمیدوار اوم سوامی نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو تھپڑ مارا تھا۔ اوم سوامی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے نشے میں دھت ہو کر سگریٹ کا کش لگایا اور میرے منہ پر پھینک دیا جس کے بعد اس نے اپنی حد پار کر دی اور میں نے کھینچ کر ایک تھپڑ سلمان خان کے منہ پر رسید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ستمبر 2015 کو سلمان خان کو تھپڑ مارا۔اوم سوامی کا کہنا تھا کہ اسموکنگ روم میں کیمرہ موجود نہیں ہے ، میں نے کوشش کی کہ سلمان خان کو گھسیٹ کر باہر لا سکوں لیکن ایسا کرنے سے بھی قاصر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی تردید تاحال سلمان خان کی جانب سے بھی نہیں کی گئی کہ میں نے انہیں تھپڑ مارا۔(جاری ہے)
سلمان خان کی چپُ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ بات سچ ہے۔
اوم سوامی نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے مجھے کہا ہے کہ حافظ سعید اور داؤد ابراہیم میرے دوست ہیں۔ میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ کام کرتا ہوں۔ وہ میرے مطابق کام کرتے ہیں اور میں ان کے اشارے پر کام کرتا ہوں۔سلمان خان نے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ ملک کر ہندوستان کو اسلامستان بنا دیں گے اور بالی وڈ میں کوئی بھی ہندو نہیں رہے گا۔ اوم سوامی نے مزید کہا کہ سلمان خان نے مجھے کہا کہ میں کسی کو بھی مار کر جج خرید لیتا ہوں اور بآسانی رہا ہو جاتا ہوں۔ اپنی اس ویڈیو میں بگ باس کے سابق اُمیدوار نے مزید کہا کہ میں بھی ملک کے غداروں کو مارتا ہوں۔اوم سوامی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو گئی ہے البتہ اس پر تاحال دبنگ خان کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.