اسلام آبادکے تعلیمی اداروں کو پورے ملک کیلئے ماڈل تعلیمی ادارے بنانا چاہتے ہیں، 2018ء کا پاکستان 2017ء سے بہتر ہو گا،ڈاکٹر طارق فضل چودھری
سکولوں کے بچوں کو بسوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا دل کی گہرائی سے شکر گزارہوں،اسلام آباد کے سرکاری سکول پرائیویٹ سکولوں سے کم نہیں ،سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو جدید ٹریننگ دے رہے ہیں،پمز میں نئے او پی ڈی اور پولی کلینک کی توسیع کی جارہی ہے ، وزیر مملکت کیڈ کا تقریب سے خطاب
بدھ 11 جنوری 2017 14:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اسلام آبادکے سکول کافی عرصہ سے ٹرانسپورٹ کی کمی کا شکار تھے۔ طلباء دارالحکومت کے مضافاتی علاقے سہالہ ، روات ، بارہ کہو، ترنول ، سرائے خربوزہ اور دیگر دور دراز علاقوں سے جب سکول کے لئے صبح 6 بجے گھر سے نکلتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے چھٹی کے بعد انتظار کرنا پڑتاہے ۔
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکولوں کے طلباء کے لئے بڑی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اسلام آبادکے تعلیمی ادارے پورے ملک کے تعلیمی اداروں کے لئے ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔سکولوں کی بہتری کے لئے یہ کام ہم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سرپرستی میں شروع کیا ہے ۔ اسلام آباد کے سرکاری سکول پرائیویٹ سکولوں سے کم نہیں ہیں۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو جدید ٹریننگ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پمز میں نئے او پی ڈی اور پولی کلینک کی توسیع بھی کررہے ہیں۔ جتنی توجہ ہم شہری علاقوں کو دے رہے ہیں اتنی توجہ دیہی علاقوں میں بھی دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جس طرح ہمیں 2013ء کا پاکستان ملا آج پاکستان کا ہر شہری گواہ ہے کہ 2013ء سے 2017ء کا پاکستان بہتر ہے اور 2018ء کا پاکستان 2017ء کے پاکستان سے بہتر ہو گا۔انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ کچھ لوگ وزیر اعظم کے بڑھتے قدم کو آگے نہیں دیکھنا چاہتے۔ بسوں کی فراہمی کی وجہ سے ہزاروں بچے اس سے مستفید ہوںگے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سکولوں کی بہتری کے لئے کام شروع کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.