رواں مالی سال عالمی اقتصادیات میں بہتری کا امکان ہے ، ورلڈ بینک

بدھ 11 جنوری 2017 19:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال عالمی اقتصادیات میں معمولی سی بہتری آئے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس سال معیشت میں 2.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی بینک کے صدر جِم یونگ کِم نے مستقبل قریب میں بہتر اقتصادیات کے امکان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹھارہ رکن ملکوں پر مشتمل یورو زون میں بھی ڈیڑھ فیصد کی اقتصادی ترقی کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ سن 2008 کے بعد گزشتہ سال کو اقتصادی لحاظ سے بد ترین قرار دیا جا رہا تھا تاہم رواں سال میں عالمی اقتصادیات میں بہتری ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکی معیشت میں بہتری، عالمی منڈیوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :