آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے اعلان کردہ پیکج کو مسترد کردیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور اقتدار میں پاکستان میں محنت سے حاصل کئے گئے مقابلے کے رحجان کو کھو دیا ہے ،ْبیان
جمعرات 12 جنوری 2017 23:30
(جاری ہے)
آصف علی زرداری نے حکومت کی جانب سے کھاد پر سبسڈی واپس لینے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے، غریبوں کے خلاف سازش ہے اور دیہی عوام کے خلاف بھی سازش ہے۔
نہ صرف یہ کہ ملک کا زرعی سیکٹر منفی طور پر متاثر ہوگا بلکہ یہ دیہی علاقوں میں غربت بڑھانے کا سبب بھی بنے گا۔ سابق صدر نے خبردار کیا کہ یہ فیصلہ صوبہ پنجاب کے کسانوں کو مراعات دے گا جس سے بین الصوبائی ہم آہنگی تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے اور اس سلسلے میں اقدامات صوبوں کے درمیان مخاصمت پیدا کریں گے اور دیگر صوبوں کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوگا جس سے دور رس مضمرات ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے اعلان سے زرعی شعبہ حیران رہ گیا ہے کہ بیرونی دبائو پر یہ حکومت قومی معیشت کی ریڈھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں قومی معیشت میں زرعی شعبے کا حصہ کم ہو جائے گااور ملک کی ترقی کو جلد ہی شدید نقصان پہنچے گا۔ سابق صدر نے یہ بات نوٹ کی کہ زرعی ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ آنے والی گنے اور مکئی کی فصلیں اس فیصلے سے شدید متاثر ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.