پولیس کریک ڈائون،منشیات فروش گرفتار۔04 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

جمعہ 13 جنوری 2017 23:38

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) تھانہ صدر ،تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ارشد،عابد اور حق نواز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم ارشد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1560گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر35/17جرم 9C/CNSAتھانہ صدر میں درج رجسٹر کرلیا،تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم عابد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1210گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر33/17جرم 9C/CNSAتھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج رجسٹر کرلیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم حق نواز کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1440گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر15/17جرم 9C/CNSAتھانہ روڈالہ روڈ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :