پی ایس پی کی عوامی رابطہ مہم اور کارنرمینٹگوں باقاعدہ آغاز
جدوجہد کا آغاز کیا اس کا ثمر آج حاصل ہوتا نظر آرہا ہے ،مصطفی کمال
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:23
(جاری ہے)
پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پی ایس پی چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہم نے جس جدوجہد کا آغاز کیا اس کا ثمر آج حاصل ہوتا نظر آرہا ہے، جو لوگ عوام میں نفرتیں پیدا کر کے اپنے مفاد حاصل کرتے تھے آج ان کی ہار دنیا دیکھ لے ، ہمارے آنے سے لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ آج کٹی پہاڑی پر اردو اور پشتو بولنے والے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور تمام قومیتوں کا ایک ہرچم تلے جمع ہونا ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے،انہو ں نے کہا کہ ہم لو گو ں کو تقسیم کر نے نہیں آئے ہیں بلکہ سب کوایک قوم بنا کر مضبوط کرنے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عزت۔اختیار۔انصاف سب کیلئے پاک سرزمین پارٹی کامنشور ہے اورپاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان کے ہرزبان بولنے والے کی نمائندہ جماعت ہے انہو ں نے کہا کہ بارش کے باوجود عوام کی اتنی بڑی تعداد پاک سر زمین پارٹی کی کا میابی کی ضمانت ہے،دریں اثناء مصطفی کمال نے کراچی میں موسم سرما کی ابتدائی بارش کے باعث شہر میں 200فیڈر ٹرپ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے اسے کے الیکڑک کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں کا تاریکی میں ڈوب جانا انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی بندش سے عوام کو کئی کئی گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے، انہوں نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کی جائے، تاکہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.