بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخا بات ‘تحریک انصاف کا حمایت یافتہ یو نا ئیٹڈ گروپ کی بھاری اکثریت سے کا میابی
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے انتخا بات میں تحریک انصاف کا حمایت یافتہ یو نا ئیٹڈ گروپ بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق صدرچوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈووکیٹ نے 160 ووٹ حا صل کئے جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار مرزا طارق حسین کو 73ووٹ ملے۔ جنرل سیکر ٹری کی سیٹ پر یو نا ئیٹڈ گروپ کے جنرل سیکر ٹری کے اُمیدوار وقاص احمد خان مہوٹہ نے 161 ووٹ حا صل کئے جبکہ مخالف اُمیدوار محمد طاہر اولکھ نے 72 ووٹ حا صل کئے۔
نائب صدر کیلئے یو نا ئیڈ گروپ کے ملک شریف نے 173ووٹ جبکہ مخالف امیدوار اصغر علی انصاری نے 81ووٹ حاصل کیے۔جوائنٹ سیکر ٹری الا ئیڈ گروپ کی شازیہ یا سمین نے 125ووٹ حا صل کئے جبکہ یو نا ئیٹڈ گروپ کے غلام جیلا نی نے 97ووٹ حا صل کئے۔(جاری ہے)
آڈیٹر کیلئے اعجاز را جو نے 137ووٹ حا صل کئے جبکہ ثاقب اقبال خا ں نے 85 ووٹ حا صل کئے۔ اس طرح تمام اُمیدواران یو نا ئیٹڈ گروپ کے کا میاب ہوئے جبکہ جوا ئنٹ سیکر ٹری کی ایک نشست الا ئیڈ گروپ نے حا صل کی ۔
واضح رہے کہ یونائٹیڈ گروپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل تھی اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کر نے والے وقاص احمد خان مہوٹہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل گوجرہ کے سیکرٹری لیگل بھی ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کامیاب ہونے والے وکلاء کے حمایتی وکلاء کی جانب سے احاطہ کچہری میں ایس ایچ او سٹی علی عمران سمیت بھاری پولیس نفری کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی لیکن ایس ایچ او سمیت پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.