چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی تحر یک انصاف کا میڈ یکل کیمپ

0 مر یضوںکا چیک اپ اور انکو مفت ادوایات دی گئیں ‘ حکمرانوں کی عدم توجہ اور اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ملک ’’مسائلستان ‘‘بن چکا ہے کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں اگر ملک کو پائوں پر کھڑا کر نا ہے تو کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب ضروری ہو چکا ہے‘چوہدری سرور کی گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی تحر یک انصاف کا میڈ یکل کیمپ ‘300سے زائد مر یضوں کے چیک اپ کے علاوہ انکو مفت ادوایات بھی دی گئیں جبکہ میڈ یکل کیمپ لگانے کا آئندہ بھی سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نر چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی صوبائی حلقہ پی پی 156میں مختلف بیماریوں کے شکار غر یب مر یضوں کے مفت چیک اپ اور انکو ادوایات کی فراہمی کیلئے لگائے جانیوالے میڈ یکل کیمپ میں چوہدری محمدسرور کے علاوہ تحر یک انصاف کے عمر طالب ‘رمضان خان نیازی ‘عابد وٹو ‘میاں آصف اور علی حیدر اکمل وٹو سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈ یا سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کی عدم توجہ اور اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ملک ’’مسائلستان ‘‘بن چکا ہے کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کسی کینسر سے کم نہیں اگر ملک کو پائوں پر کھڑا کر نا ہے تو کر پشن کا خاتمہ اور شفاف احتساب ضروری ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر یگی ملک اور قوم کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ‘ بد قسمتی سے عوام کو صحت ‘تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار حکومتی ادارے مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور غر یب کیلئے اس ملک میں زندگی بسر کر نا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ‘بے روزگاری ‘کر پشن سمیت دیگر مسائل قوم کا مقدر بن رہے ہیں ‘ تحر یک انصاف کا مشن ہی انسانیت کی خدمت ہے اسی جذبہ کے تحت ہم ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں اور اس علاقے میں پہلے بھی میڈ یکل کیمپ لگائے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔