دریائے سوات سے مٹی، بجری نکالنے ،کھدائی پر مکمل پابندی، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

دریائے سوات سے مٹی، بجری نکالنے ،کھدائی پر مکمل پابندی، تجاوزات کے ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سوات میں دریائے سوات سے مٹی، ریت، بجری نکالنے اور ہر قسم کی کھدائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد بونیرے کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کی ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سانحہ دریائے سوات کے اسباب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی واضح ہدایات کی روشنی میں دریائے سوات میں کسی بھی قانونی یا غیر قانونی طریقے سے مٹی، ریت یا بجری نکالنے اور مائننگ کی ہر شکل پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت دریا کے اطراف خطرناک سرگرمیوں، تجاوزات اور غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں۔

متعلقہ عنوان :