
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 19 افراد جان بحق ،چھ زخمی ہوئے، سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا
ہفتہ 28 جون 2025 20:20

(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اب تک 19 افراد جان بحق ہوئے، مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے، جانبحق افراد میں 6 مرد اور 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہے، زخمیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں،مجموعی طور پر 56 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50 کو جزوی اور 6 مکمل طور پر منہدم ہوے، پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، ایبٹ آباد، چارسدہ،ملاکنڈ،شانگلہ، دیر لوئر اور تورغر میں پیش آئے، سب سے زیادہ متاثرہ ضلع سوات رہا جس میں 13 افراد جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نوشہرہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے دریائے کابل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، ریڈ الرٹ جاری
-
دریائے سوات سے مٹی، بجری نکالنے ،کھدائی پر مکمل پابندی، تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی نقصانات کی رپورٹ جاری
-
صوبہ بھر میں بارش و آندھی سے 25 حادثات، 12 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فیصلے سے مایوسی ہوئی، نشستیں مینڈیٹ چوروں کو دے دی گئیں، بیرسٹر گوہر
-
بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
-
ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا آغا مرتضی پویا کے انتقال پراظہارافسوس
-
کراچی ،افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل
-
تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا مشن جاری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ لون پروگرام شروع کیا ہے۔رانا مشہود احمد خان
-
پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستانی موقف کی جیت ،فیصلے نے مودی کوآئینہ دکھا دیا ،سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.