پنجاب بھر میں 1068اسکول مانیٹرنگ عملے میں پیکیج کی تقسیم، تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ،مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،رانا مشہود
اتوار 15 جنوری 2017 19:30
(جاری ہے)
انہوںنے کارآمد مانیٹرنگ کے لئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت مستقبل میں بھی مانیٹرنگ کے عمل کومزید شفاف بنانے کے لئے کوشاں رہے گی۔صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مانیٹرنگ فورس کے کارآمد عمل کی وجہ سے دوسرے محکمے اور یہاں تک کے دوسرے صوبے بھی اس ماڈل پر عمل کر رہے ہیں۔
موٹر بائیکس اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی فراہمی اور تنخواہوں میں اضافہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس کی انتھک محنت اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ مسائل کے باوجود ڈیٹا اکھٹا کرنے پر مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس کو اچھی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں منعقد ہونے والی ایک پر وقار تقریب کے دوران اسکول مانیٹرنگ عملے کی صلاحیت میں اضافے اور ان کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے ایم ای اے پیکج کی تقسیم کی گئی۔ اس پیکج کے تحت صوبے بھر کے تمام 1068 مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس کوتنخواہوں میں ماہانہ اور سالانہ اضافے کے ساتھ ساتھ 125 سی سی موٹر سائیکلیں، جدید ٹیبلیٹ کمپیوٹرز بھی دیے گئے۔مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس ہی کی کاوشوں سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام سکولوں کا ڈیٹا، رزلٹس، ڈسٹرکٹ پرفارمنس رپورٹس، ٹیچرز پرفارمنس، سکولوں میں فرنیچرز، کمپیوٹر لیبز اور دیگر سہولیات کی موجودگی سمیت تمام متعلقہ شعبوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس سے قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سپیشل سیکرٹری عمران سکندر بلوچ اور پی ڈی ڈی ایس ڈی رمضان سعید نے شرکاء کا استقبال کیا اور شفاف مانیٹرنگ جاری رکھنے کے عزم کاا عادہ کیا۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شروع میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس کو 8 ہزار لمپ سم تنخواہ اور 125 سی سی موٹر سائکل بمعہ پٹرول بھرتی کیا تھا۔ اس عملے کی تنخواہوں میں 2013 میں 33 فیصد جبکہ 2015 میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔مانیٹرنگ کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے 2014 میں بھی مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن اسسٹنٹس کو ٹیبلیٹ کمپیوٹرز دئے گئے تھے جبکہ ہفتے کی تقریب میں اس عملے کی صلاحیت میں اضافے کی مہم کے تحت ان کو جدید موٹر سائکلیں اور ٹیبلیٹ کمپیوٹرز بھی فراہم کر دئے گئے ہیں تا کہ وہ اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے مانیٹرنگ اینڈ ایوالوایشن اسسٹنٹس میں موٹر بائیکس اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز تقسیم کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.