سردی کی لہر سے فلو ، نزلہ ذکام ، کھانسی نے وبائی شکل اختیار لی ہے، پروفیسر اسلم چوہدری

ْ موسمی شدت کے اثرات سے بچنے کیلئے شہری گرم کپڑے پہنیں، گرم مشروبات کا استعمال زیادہ کریں

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

سردی کی لہر سے فلو ، نزلہ ذکام ، کھانسی نے وبائی شکل اختیار لی ہے، پروفیسر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء)سردی کی لہر کے باعث ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواںشہروں میںفلو ، نزلہ ذکام ، کھانسی نے وبائی شکل اختیار لی ہے اور ہر دوسرا شخص اس عارضے میں مبتلا ہے، ان علامات کے برقرار رہنے اور مناسب علاج نہ ہونے سے سانس اور سینے کے امراض بھی بڑھ رہے ہیں۔ موسمی شدت کے اثرات سے بچنے کے لئے شہری گرم کپڑے پہنیں، گرم مشروبات کا استعمال زیادہ کریں اور علاج سے غفلت نہ برتیں ۔

راولپنڈی میڈیکل کالج اور بے نظیربھٹو ہسپتال کے شعبہ امراض ناک ، کان اور حلق پروفیسر محمداسلم نے موسمی بیماریوں کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوںاور معمر افراد کے لئے خشک سردی کے طویل سیزن کے بعد حالیہ سردی کی لہرمشکلات کا باعث ہے اور اگر وہ اس سے نمٹنے کیلئے مناسب احتیاطی تدابیر نہ اپنائیں توان کے لئے صورت حال زیادہ پریشان کن ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جسم کو سردی سے بچانے کیلئے موسمی اعتبار سے ملبوسات کااستعمال کیا جائے اور بلخوص ، سر ، گردن اور کان ڈھانپ کر رکھے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ نزلہ ، ذوکام اور فلو کی وجہ سے سینے اور سانس کے امراض بھی لاحق ہو جاتے ہیں اور بخار سے نقاہت اور جسم میں درد رہتے ہیں۔ محمد اسلم چوہدری نے کہاکہ پہاڑی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں مریض ہسپتال میںلائے جا رہے ہیں جن میں بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ سے امراض سے بچاو ممکن ہے اور موسمی حالات کی مناسبت سے کھانے پینے اور رہن سہن کے طور طریقے اپنا کر بیماریوں کا حملہ روکا جا سکتا ہے۔