پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںگزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا، سرمایہ کاری مالیت میں 64 ارب 9 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا،
کے ایس ای 100 انڈیکس 169.27 پوائنٹس اضافہ پر 2 بالائی حدود عبور کرکے 49210.50 کی ریکارڈ حد پر بند
اتوار 15 جنوری 2017 20:00
(جاری ہے)
ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 2169 کمپنیوں تک رہا جس میں 1094کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ 990کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 65 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری میں 64 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ 78 ہزار 9 روپے کا اضافہ رہا۔
جبکہ مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت بڑھ کر 98 کھرب 86 ارب 71 کروڑ 35 لاکھ 46 ہزار 655 روپے ہوگئی گزشتہ ہفتے کے د وران کا روباری سرگرمی 55 تا 60 کروڑ حصص سے کم ریکارڈ کی گئی اورمجموعی سودوں میں 2 ارب 44 کروڑ43 لاکھ70 ہزار 610 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 3 روزہ تیزی اور 2 روزہ مندا ریکارڈ کیا گیا ۔کے ایس ای100انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 49ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا اور انڈیکس نے 49805 پوائنٹس کی سطح کو چھو کر بلند یوں کا ایک اورسنگ میل بھی عبور کر لیا ۔64ارب روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم98کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے ۔ ماہرین نے نئے کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر جانے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.