عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا‘شہبازشریف
ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کی بجائے ایسے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائیگی،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی فیروزپور روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور پیکو روڈ کو ماڈل روڈز بنانے کیلئے فوری طورپر اقدامات کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
پیر 16 جنوری 2017 20:13
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ٹریفک کی بنا پر مشکلات سے چھٹکارا دلانا ہماری ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے اب ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کی بجائے ایسے عملی اقدامات کرنا ہوں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے۔
ٹریفک کے نظام میں بہتری میں ٹریفک اہلکاروں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اس لئے ٹریفک نظام کی بہتری اور عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک کے عملے کو فرض شناسی، ایمانداری اور محنت سے کام کرنا ہوگا۔ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی 5 سڑکوں کو ماڈل روڈزبنانے کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں اور فیروزپور روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور پیکو روڈ کو ماڈل روڈز بنایا جائے گا۔ ماڈل روڈز پر بہترین ٹریفک مینجمنٹ کے تحت ٹریفک کے بہائو کو رواں دواں رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ اور پارکنگ کا جامع نظام بنا کر اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور عوام کی سہولت کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے آمد و رفت میں شہریو ںکو آسانی ہو۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کے بہائو اور دیگر امور کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے شامل مضامین کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈینگی کی طرز پر ٹریفک کے نظام کے حوالے سے امتحانات میں سوالات شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے شہریو ںکو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بسو ںکی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لے کر جلد حتمی شکل دی جائے اور سٹیئرنگ کمیٹی اس ضمن میں ازخود فیصلے کرے۔ ون ویلنگ کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کی جائے اور اس ضمن میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں پر واضح کیا کہ عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا میرا فرض ہے۔ متعلقہ اداروں کو اب جاگنا ہوگا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنا کر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی شارٹ ٹرم اقدامات کیلئے جدت اور انفرادیت کو اپنائے۔صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ، معاون خصوصی ملک احمد خان، اراکین اسمبلی میاں مرغوب احمد، میاں نصیر احمد، وحید گل، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.