وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سی پیک کے تناظر میں صوبائی محکموں میں بنائے گئے ورکنگ گروپس کو ہدایت
ہم 15 مارچ کو چین میں روڈ شو کر رہے ہیں ، سی پیک سے کل وقتی طور پر استفادہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بھر پور طریقے سے مارکیٹ کرنا چاہتے ہیں،پرویز خٹک
پیر 16 جنوری 2017 21:09
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا اقتصادی راہداری کے تحت سات انتہائی اہم منصوبوں میں پارٹنر کے طور پر سامنے آچکا ہے۔
ان سات منصوبوں کے علاوہ صوبے کے مختلف شعبوں میں بہت سارے ایسے پراجیکٹ ہیں جو سی پیک کے تناظر میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگر چہ ان منصوبوں پر کام پہلے سے جاری ہے تاہم ورکنگ گروپس ازدمک کے تعاون سے ان منصوبوں کو اس انداز میں پلان کریں کہ ہم انہیں بہترین طریقے سے مارکیٹ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سی پیک کے ان منصوبوں سے خیبرپختونخوا کی سٹر یٹیجک اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی محکمے سی پیک کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو سمجھیں اور ٹھوس بنیادوں اور دیر پا حکمت عملی کے تحت اپنے وسائل کی مارکیٹنگ پلان کریں ہم نے صوبے کو ترقی کے تیز رفتار ٹریک پر ڈالنا ہے۔ ہم صوبے کے پن بجلی، معدنی ذخائر اور دیگر قدرتی وسائل کو عوامی مفاد میں بروئے کا رلانا چاہتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے شفاف طرز حکومت کی وجہ سے نہ صرف چین بلکہ دیگر بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ صوبے میں صنعتوںاور سرمایہ کاری کے فروغ سے بیروزگاری کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، خوشحالی آئے گی اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ترقی کے اہداف کے حصول کے سلسلے میں سنجیدگی دکھائیں ۔ ترقی کا ٹریک بن چکا ہے اب ہم نے اس ٹریک پر آگے بڑھنا ہے اور اس صوبے کو ایک ترقیافتہ اور خوشحال صوبہ بنانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.