بھکر ،عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹی خود نمائی کے فریب سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے،اعجاز علی خان

پیپلز پارٹی کی ریلی عوام کومعاشی تنگ دستی تک پہنچانے والے والوں کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوگی، ضلعی صدرپی پی

پیر 16 جنوری 2017 21:46

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹی خود نمائی کے فریب سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے انشا اللہ جیالوں کا کارواں اپنی منزل کی جانب گامزن ہونے کو تیار ہے لاہور سے فیصل آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی نام نہادعوام کے خدمت گاروں اور عوام کومعاشی تنگ دستی کی بدولت تختہ مشق تک پہنچانے والے تخت لاہور والوں کی سیاست میں آخری کیل ثابت ہوگا چیئرمین پی پی پی بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں انشا اللہ اس ملک کو استحصالی رویوں سے نجات کا ایک ایسا عنوان ملنے والاہے کہ جہاں پر جمہوریت اپنی مکمل روح کے ساتھ عوام تک پہنچائی جائے گی عوام کی پذئرائی اس بات کی گواہ ہے کہ پنجاب پی پی پی کا گڑھ تھا اور گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدراعجاز علی خان شہانی نے 19 جنوری کو منعقدہ ریلی جو لاہور سے فیصل آباد تک نکالی جائے گی اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع بھکر سے ایک بڑا قافلہ اس ریلی میں شرکت کرے گا جس کے انتظامات کو حتمی شکل پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی ہے ہم اپنے قائدین کے قدم بقدم انشا اللہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت اور آمرانہ رویوں اور عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن سیاسی جنگ کی تیاری مکمل کر چکے ہیں انشاا للہ یہ ریلی صوبہ پنجاب اور ملک بھر میں ایک نئی سیاست کا آغاز ہوگا اور اب پنجاب میں جیالوں کا اور وفاق پر بھی پی پی پی کی قیادت کا راج ہوگا