ساہیوال، پسند کی شادی کرنیوالی 20سالہ لڑکی کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین، باپ بیٹا گرفتار ، قتل کا اعتراف کر لیا
منگل 17 جنوری 2017 17:45
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) نواحی چک 5-78آر میں لو میرج کرنے والی لڑکی عابدہ کی مبینہ خود کشی کا ڈراپ سین باپ اور بھائی نے گلا دبا کر لاش پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا پولیس نے باپ منظور اور بھائی سبطین کو گرفتار کر لیا تو ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ واقعات کے مطا بق اسی چک کے منظور احمد کی بیٹی عابدہ 20سالہ اپنے آشنا عظمت اجو کے ہمراہ کچھ عرصہ قبل گھر سے بھا گ گئی اور دونوں نے لو میرج کرلی جس کے بعد پنچائیت کے ذریعے عابدہ کو اس کے والدین اس شرط پر اس کے خاوند عظمت اجو سے گھر لے آئے کہ وہ اس کی رخصتی کرینگے تاکہ خاندان میں بدنامی سے بچ سکیں ۔
لیکن سوموار کو باپ بیٹے نے عابد ہ کو پھانسی دیکر قتل کر دیا اور خود کشی کا ڈرامہ رچانے کی خاطر لاش پنکھے سے گلے میں رسا ڈال کر لٹکا دی اور مشہور کر دیا کہ عابدہ نے اس کے خاوند کے ساتھ بھیجنے سے انکار پر خود کشی کر لی ہے جس پر پولیس تھانہ فتح شیر کے سب انسپکٹر بشیر احمد کو شک گزرا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال سے عابدہ کی لاش کاا پوسٹمارٹم کرایا تو پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کو گلا دبا کر ہلاکت کا نتیجہ قرار دیا اور خود کشی کے امکان کو مسترد کر دیا جس پر پولیس نے باپ بیٹے کو حراست میں لیا تو ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔(جاری ہے)
جس پر تھانہ فتح شیر کے سب انسپکٹر بشیر احمد نے اپنی مدعیت میں مقدمہ بجرم 302/34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.