رینجرز اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے استعمال کرنے پرپاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

منگل 17 جنوری 2017 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں توسیع میں تاخیری حربے استعمال کرنے پرپاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنی قرارداد رول 256 کے تحت سندھ اسمبلی سیکریٹ میں جمع کرائی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات سندھ بھر کے لئے دئے جائیں اور یہ خصوصی اختیارات تین ماہ کے بجائے طویل مدت کے لئے ہونے چاہیں اور رینجرز کے خصوصی اختیارات کو کراچی تک محدود نہ رکھا جائے،قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں رینجرز کی قربانیوں اور کوششوںکی وجہ سے امن قائم ہواہے۔