وزیراعظم نے عدالت سے کسی قسم کا استثنیٰ نہیں مانگا ،ْ عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہیں ،ْ مسلم لیگ (ن)
آئین و قانون کی پاسداری کریں گے اور قانون کے مطابق ہی چلیں گے ،ْمصدق ملک
منگل 17 جنوری 2017 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں حقائق اور قانون کے مطابق بات کرنی ہوتی ہے، جو الزام لگاتا ہے وہی ثبوت لاتا ہے تاہم پی ٹی آئی والے ثبوت کی بجائے جھوٹ کا سہارا لے کر میڈیا پر واویلا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں اور بادشاہت کے خلاف بننے والے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں کہتے ہیں کہ ہم قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں تو ہم ان سے کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی کو مجرم ثابت کرنا چاہتے ہیں تو ثبوت دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قانون کا سہارا نہ لیں تو کس کا سہارا لیں، کنٹینر کا، دہشت گردی کا یا جلوس کا، ہم آئین و قانون کی پاسداری کریں گے اور قانون کے مطابق ہی چلیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ آج کی کارروائی میں واضح طور پر ٹیکسوں پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ کے تحت ہونے والی دو اقساط کی ادائیگیوں کی تفصیل بھی سامنے لائی گئی اور یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ ثبوت اور منی ٹریل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 1980ء سے اب تک کے ثبوت مانگ رہے ہیں حالانکہ جو ثبوت ہمارے پاس ہیں وہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے وکیل نے ثبوت پر بات کرنا شروع کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.