سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
کورٹ میں ان کےوکلا کہ منہ سےحسین نوازشریف کی ایک اوراسٹیل نکل آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ خسارے والی اسٹیل مل بچے دیتی جا رہی ہے ۔منی لانڈرنگ کا پیسہ پہلے ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس لایا گیا۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 13:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔ سپریمکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ سے متعلق اسحاق ڈارکا اعترافی بیان سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ میں ان کےوکلا کہ منہ سےحسین نوازشریف کی ایک اوراسٹیل نکل آئی ہے۔
پتہ چلا ہے کہ خسارے والی اسٹیل مل بچے دیتی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے کی 1998ء کی رپورٹ موجود ہے، جس میں صاف ظاہر ہے کہ منی لانڈرنگ کی گئی۔ انہوں نے حکومتی جماعت کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حسین نواز نے 52 کروڑ نوازشریف کو تحفے میں دیے، آج تو سپریمکورٹ نے بھی پوچھ لیا کہ یہ پیسے کہاں سے آئے۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے ہم زرداری کا احتساب کریں گے لیکن نوازشریف خود منی لانڈرنگ کرتے رہیں تو یہ آصف زرداری کا احتساب کیسے کرسکتے ہیں؟ کپتان نے کہا کہ شریف خاندان مشرف سے معاہدہ کر کے بیرون ملک گیا تھا ۔
منی لانڈرنگ کا پیسہ پہلے ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس لایا گیا۔ شریف خاندان نے این آر او کے بعد میثاق جمہوریت کیا۔ جب ملک میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ منی لانڈرنگ کریں تو ملک کا کیا مستقبل ہے؟مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.