سندھ اسمبلی ، وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر منظور وسان کی بات پر مسلم لیگ (ف ) کے ارکان کا زبردست احتجاج ، ایوان میں شور شرابہ
بدھ 18 جنوری 2017 20:26
(جاری ہے)
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ لوگ صحیح کہتے ہیں کہ یہ محکمہ اینٹی کرپشن نہیں ’’ آنٹی کرپشن ‘‘ ہے ۔
شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی کو خاموش کرا دیا اور کہا کہ اتنے دن بعد آئی ہیں پھر بھی آرام نہیں آیا ۔ شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی سے کہا کہ دوا کھایا کریں ، دوا ہلا کر کھایا کریں ۔ اس پر ایوان میں دوبارہ شور شرابا شروع ہو گیا ۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو نے ڈپٹی اسپیکر سے کہا کہ معزز رکن کو خاموش کرائیں ۔ شہلا رضا نے نصرت سحر عباسی سے کہا کہ آپ کی باتیں ٹی وی پر اچھی نشر ہوں گی مگر تقریر نہ کریں ۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ نثار کھوڑو مجھے براہ راست مخاطب نہ کریں ۔ نثار کھوڑو اور نصرت سحر عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ میں وزیر صاحب کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوں ۔ میں حکومت کی کرپشن بے نقاب کر رہی ہوں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو کا کہنا تھا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق میرپور خاص اور بے نظیر آباد میں کرپشن کا ایک بھی کیس نہیں ہے ۔ کیا وہاں ملائکہ رہتے ہیں ۔ سنا ہے وہاں تو کرپشن کے بادشاہ رہتے ہیں ۔ متعدد ارکان کے تحریری سوالات کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ 2009 سے 30 نومبر 2013 محکمہ اینٹی کرپشن نے 776 مقدمات درج کیے ۔ 227 افراد کو گرفتار کیا اور 836630 روپے کی رقم برآمد کی ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.